Latest news

بھارت کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا ناکام

بھارت نے ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تاہم اسے مکمل ناکامی ہوئی۔ نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایشیا پیسیفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، اس حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ میں چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔  بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف غلیظ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان کا درجہ کم کرنے کے بارے میں مسلسل رپورٹس چل رہی تھیں، کئی میڈیا چینلز نے یہ مذموم مہم چلائی ہوئی تھی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کر دیا گیا  جس کی پاکستان کے سفارتی ذرائع نے تردید کر کے اس پراپیگنڈے کی ہوا نکال دی  .


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.