ایل او سی پر بھارتی کارروائیاں امن کے لئے خطرہ ہیں، شہباز شریف

شہباز شریف کی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر کارروائیاں خطے میں امن کے لئے خطرہ ہیں،بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، پاک فوج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.