بھارت اوربنگلہ دیش اپنے کاشت کاروں اوربرآمد کنندگان کوبھاری سبسڈی دے رہا ہے، سمیع اللہ

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع اللہ کہتے ہیں کہ چاول کی برآمدات میں11 فی صد اضافہ خوشی کی بات  ہےجبکہ وہ اس سال چاول کی برآمدات کا ڈھائی ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر لیں گے۔

چیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت اوربنگلہ دیش اپنے کاشت کاروں اور برآمد کنندگان کو بھاری سبسڈی دے رہا ہے لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے۔

اس سال 7 ملین ٹن پیداوار کے باعث چاول سرپلس ہے جبکہ وہ 22 فروری کو دبئی میں ہونے والے عالمی فوڈ میلے میں چاول کے 100 بڑے درآمد کنندگان کو قومی ایوراڈ دیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.