Daily Taqat

پیٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلزٹیکس میں کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی گئی ہے۔ اس حوالےسے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس

ساڑھے 6 فیصد کم کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی 27 اعشاریہ 5 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرول پر جی ایس ٹی 15 فیصد اور مٹی کے تیل پر 12 فیصد رہ گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16.5 سے کم ہو کر 11.5 فیصد ہو گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »