آج صبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جام شہادت نوش کیا۔

لاہور: شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے والدنے کہا کہ عبدالمعید کو فوج میں جانے کا جنون تھا،وہ ہم کام میں ہمیشہ آگے آگے رہتا تھا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سلیم نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں اوردنیا سے ہر انسان نے جانا ہے لیکن جس طریقے سے عبدالمعید گیا ہے مجھے ااس پر فخر ہے، عبدالمعید نے دھرتی ماں پر جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا،انہوں نے کہا کہ عبدالمعید 4 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اورہمارے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتا تھا۔
جبکہ عبدالمعید کی والدہ کا کہناتھا کہ عبدالمعید اپنے بہن بھائیوں سے بہت پیارکرتاتھا،مجھے اپنے بیٹے سے جوتوقع تھی وہ اس نے پوری کی،انہوں نے کہا کہ میرابیٹامجھے بہت پیاراتھا اوراپنی باتیں مجھے بتاتاتھا۔
واضح رہے کہ آج صبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت نے جام شہادت نوش کیاتھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.