Daily Taqat

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش نے موسم خوشگوار بنادیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں صبح سویرے پڑنے والی پھوار نے موسم دلکش کر دیا۔ باغوں کے شہر لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بوندا باندی سے

گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ داتا کی نگری میں صبح ہی سے بادلوں کا راج ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج بھی وقفے وقفے سے رم جھم ہو گی۔ پشاور میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی، ورسک روڈ پر دیوار، رنگ روڈ پل پر سائن بورڈ گرنے سے ماں بیٹی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ آندھی سے ٹاور گرنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ کوئٹہ میں بھی تیز ہواؤں کا راج رہا، مشرقی بائی پاس پر زیر تعمیر بلڈنگ کی دیوار گرنے سے 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں اکثر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »