Daily Taqat

آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی بجائےنظریاتی جماعتوں سے اتحاد کریں گے

لندن: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن 2018 میں تحریک انصاف سے اتحاد نہیں کریں گے ، مذہبی اور نظریاتی جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے، لندن ایئرپورٹ پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم ایم اے کو دوبارہ فعال کرنے میں کسی خفیہ ہاتھ کا عمل نہیں،ملک میں قیادت کافقدان ہے اور حقیقی جمہوری پسند حکومت کی ضرورت ہے،افرادکی تبدیلی کاتماشا بہت ہوچکا،اب نظام کی تبدیلی ضروری ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاﺅن انسانیت سوز واقعہ تھا، طاہر القادری کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات اور احتساب کے حامی ہیں، احتساب کے بغیر نظام کی تبدیلی ممکن نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 31دسمبرتک فاٹا کاانضمام نہ ہوا توپھراگلہ لائحہ عمل اختیارکریں گے،دھرنے کے بغیرحکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »