پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کی زیرصدارت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو اورپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی سمیت مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماشریک ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو کے وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے پر تشویش کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کس نے بنوایا؟ ۔ نواز شریف کے اس سوال کے جواب میں محمود اچکزئی نے کہا ’میاں صاحب !بلوچستان میں آپ کے اپنوں نے بےوفائی کی ہے ‘۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں نواب ثنااللہ زہری کے خلاف ق لیگ اور ن لیگ کے ارکان نے مل کر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی تاہم وہ ووٹنگ سے پہلے ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عہدہ خالی ہونے پر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا تو ن لیگ کے ارکان نے ان کی حمایت کی اور بعد ازاں ووٹنگ کے دوران انہیں ووٹ دے کر وزیر اعلیٰ بھی بنوایا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.