الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 8فروری ملتوی تک

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر انٹرا پارٹی انتخابات کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کردی۔

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹرا پارٹی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

انٹرا پارٹی انتخابات میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ممبرز کی تعداد لاکھوں میں ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ بہت زیادہ ہے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت پریہ بات ہوچکی ہے، جواب مکمل جمع کروائیں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ریکارڈ ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے، مزید وقت دیں، پیش کر دوں گا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی تاخیری حربہ استعمال کررہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ کم ازکم ایک سال رکھنا چاہیے تھا، درخواست پر مزید سماعت 8 فروری کو ہوگی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.