سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر محمد علی شاہ کو گرفتار کرلیا

سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد کمانڈر محمد علی شاہ کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ددہشت گرد محمد علی شاہ نے سال 2009 میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 52 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد محمد علی گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، جسے خفیہ اطلاع پر کو شور کے علاقے میں ایک گھر سے گرفتا ر کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور مولوی فضل اللہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.