ہمارے دور میں اسٹاک مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی تھی ملک ترقی کی ڈگر پر چل رہاتھا، سابق وزیراعظم نواز شریف

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں کچھ بھی اچھا نہیں ہو رہا ہے، انہوں نے سیاسی اور معاشی حالات کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اشاروں ہی اشاروں میں ابتری کی وجہ خود کو نکالا جانا بھی بتادیا، بولے ان کے دور میں اسٹاک ایکسچینج تیزی سے اوپر جارہا تھا، اپنے دل کا حال غالب کی زبانی کہہ ڈالا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بدحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، دہشتگردی پھرسر اٹھارہی ہے، سی پیک بھی سستی روی کا شکارہوگیا۔

نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج 54 ہزار سے 37 ہزارپرآگیا ،ہمارے دور میں اسٹاک مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی تھی، ملک ترقی کی ڈگر پر چل رہاتھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.