Daily Taqat

نارووال میں بزرگ استاد جنسی درندہ بن گیا

نارووال میں بزرگ استاد جنسی درندہ بن گیا۔رمضان نامی استاد کمسن طالبات کو فحش فلمیں دکھا کر ان سے نازیبا حرکات کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق ناروال کا رمضان نامی ادھیڑ عمر شخص درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہے مگر استاد جیسے مقدس درجے پر فائز

رمضان شیطان بن گیا۔رمضان کمسن بچیوں کو غیر اخلاقی ویڈیوز دکھا کر ان سے فحش حرکات کرتا۔بچیوں کے والدین کی شکایت پر پولیس نے چھاپہ مار کر رمضان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے لیپ ٹاپ اور موبائل کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔رمضان کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے فحش مواد برآمد ہو گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »