Daily Taqat

مشال خان قتل کیس میں 6لوگوں کو سزا لیکن اصل قاتل کون اور کہا ں ہے؟

مشال خان قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مقتول کے بھائی احمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ پولیس سے اپیل ہے کہ مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پولیس نے گھر کی حد تک مناسب سیکیورٹی فراہم کی اور اس ضمن میں پولیس سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن خیبر پختونخواہ پولیس مفرور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کریں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے بھی گھر کا فرد اس طرح کے واقعے کے بعد بچھڑ جائے تو تکلیف کی ہو گی ،اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ ایسا واقعہ ہو ،مشال کے قتل ہونے کے بعد ہمارا بھی ہر وقت قتل ہوا ،میری والدہ آج بھی مشال کو یاد کر کے تڑپتی ہیں ،آج بھی تکلیف ہو رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہو گی کیونکہ مشال کی کمی پوری نہیں ہو سکتی ۔واضح رہے کہ مشال خان قتل کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ 5ملزمان کو 25,25سال کی قید سزا ہوئی ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »