Daily Taqat

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش، مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

 خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ چارسدہ میں دس سال کا بچہ دیوار گرنے کے باعث جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پشاور مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اور بنوں میں تیز آندھی اور بارش سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مردان کے علاقے چکڑو پل میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے 52 سالہ خاتون جبکہ مردان میں ہی چارسدہ روڈ پر دیوار گرنے سے 50 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ درخت بجلی کے تاروں پر گرنے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »