Latest news

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا ڈی این اے میچ

زینب قتل کیس میں گرفتار ملزم عمران کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے،قصور کی سات سالہ زینب 4جنوری کو لاپتہ ہو گئی تھی جس کی لاش9جنوری کو بر آمد ہوئی تھی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والا ملزم مزید 7 کیس میں ملوث ہے اور اس نے زینب کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران کا ڈی این اےمیچ کرگیا ہے، ملزم کو زینب کیس کے شبہ میں ایک بار پکڑ کر چھوڑ دیا  گیا تھا،رہائی  کے بعد ملزم  کچھ دنوں سے غائب  تھا ،تاہم  ملزم عمران علی کو پولیس کی اسپیشل برانچ کی مدد  سے دوبارہ حراست میں لیا گیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کی تصدیق کیلئے نمونے بھجوائے۔

مثبت رپورٹ کے بعد زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کو لاہورپہنچا دیا گیا ہے ،مقتول زینب کے والد اور چچا بھی پولیس پارٹی کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نیوز کانفرنس میں ملزم کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.