Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیٹزن پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا, جس کے تحت شکایات۔۔۔۔

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کردیا، انکا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عوام کی آوازپرپالیسیاں بنائی جاتی ہیں، نظام کےتحت پاکستان کےکسی بھی حصے سےشہری شکایت کرسکےگا، نیاپاکستان تب بنےگاجب شہریوں کواپنائیت کااحساس دیں گے۔زیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس نظام سے سرکاری اہلکاروں پر بہتر کارکردگی کے لیے دباؤ بڑھے گا، ہ شکایتی پورٹل پر سمندرپار پاکستانی بھی رابطہ کرسکیں گے، اس سے پالیسی سازی میں بھی آسانی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ یہ نظام تمام صوبائی سیکرٹریز سے منسلک ہوگا جس میں عوام اپنی شکایات درج کرواسکیں گے۔ اس پورٹل کا ڈیٹا ہر ماہ جاری کیا جائے گا جبکہ اس کو نادرا سے منسلک کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس نظام کے تحت صوبوں میں جو ہورہا ہے اس کا پتہ چل جائے گا تاہم صوبوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں نوآبادیاتی نظام قائم تھا جس کی وجہ سے عوام حکمرانوں کے غلام تھے اور غریب پاکستانی سرکاری دفاتر میں اپنے کاموں کے لیے دھکے کھاتے تھے جبکہ بااثر افراد اور پیسوں والے اپنے کام رشوت دے کر اپنا کام نکلوا لیتےتھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا نظام متعارف کروایا جارہا ہے جس کے بعد حکومت عوام کو جواب دہ ہوگی، ہم نے ترقی یافتہ ملکوں کی حکومتیں عوام کی آواز پر ملکی پالیسیاں بناتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ یہ نظام چاروں صوبائی سیکریٹریز سے منسلک ہوگا، ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے گورننس کو بہتر بنانا ہوگا، اس نظام سے سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ اپنے مسائل بتا سکتے ہیں، آن لائن شکایات درج کروانے کی سہولت متعارف کروانے سے سرکاری افسران اور وزراء پر کارکردگی بہتر بنانے کا دباؤ ہوگا۔ہوں نے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں نیا پاکستان کیا ہوگا، یہ ہے نیا پاکستان، پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا جس میں باہر سے لوگ حکمرانی کرنے آئے تھے، عوام اور حکمرانوں کا مختلف تعلق تھا، لوگ سرکاری دفاتر میں دھکے کھاتےتھے، اگر پیسہ طاقت ہے تو ناجائز کام بھی ہوجاتے تھے اور کمزوروں کے جائز کام نہیں ہوتے تھے لیکن اب جہاں بھی پاکستانی بیٹھا ہے، اس کے پاس آواز ہے، ہمیں ایک خاص مدت میں انہیں جواب دینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سعودی عرب سے ملنے والے پیکیج پر کوئی شرائط نہیں، وہ سب لوگ پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن سمجھتے ہیں، ہمارے وسائل تو دور جو اسٹریٹیجک پوزیشن ہے وہ کسی کے پاس نہیں، سب سے بڑی چیز ہمارے 35 سال سے کم 10 کروڑ پاکستانی ہیں، یہ دنیا کے لیے مارکیٹ ہے، کبھی بھی ملک اٹھ سکتا ہے، کرپشن واحد چیز ہے جو ملک کو تباہ کرسکتی ہے، کرپشن سے ادارے تباہ ہوتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »