عمران خان کی جہانگیر ترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیاہے تاہم عمران خان کو اہل قرار دیا ہے ،فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کو بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جہانگیر ترین کو پارٹی میں بطور سیکریٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کی تصدیق فواد چوہدری نے بھی گفتگو میں کر دی ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جب مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا تو عمران خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ نااہلی کے بعد ن لیگ نوازشریف سے علیحد گی اختیار کر لے لیکن اب عمران خان نے جہانگیر ترین کیلئے دوسرا پیمانہ اپنا لیاہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.