صحا فیوں کی طرف سے پوچھے جانے والے سوال پر عمران خان کا ہنسی بھرا جواب

 

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان ایک سنجیدہ شخص ہیں مگر بعض اوقات کچھ ایسی بات بھی کر جاتے ہیں کہ سننے والے کیلئے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس وقت ہوا جب صحافیوں نے ان سے کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دئیے گئے ایک بیان سے متعلق پوچھا۔ عمران خان نے ایسا دلچسپ جواب دیا کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔
صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ ”کیپٹن (ر) صفدر نے بیان دیا ہے کہ وہ اصلی کپتان ہیں جبکہ عمران خان جعلی کپتان ہیں۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟“
عمران خان پہلے تو صحافیوں کے سوال پر مسکراتے رہے اور آگے بڑھتے رہے لیکن صحافیوں کی طرف سے بار بار پوچھے جانے والے سوال پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”صبح صبح ہنساﺅ مت مجھے

ان کا جواب سنتے ہی تمام صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی جبکہ عمران خان کیساتھ موجود لوگ بھی قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.