عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچیں گے، دورے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی رکنیت سازی کیمپوں کا جائزہ لیں گے۔

عمران خان ملتان میں ایک روزہ دورے کے دوران 22 مختلف مقامات پر رکنیت سازی کیمپوں کا جائزہ لیں گے، کارکنان نے کپتان کے استقبال کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے تاہم نواں شہر ڈبل پھاٹک، ایس پی چوک، ٹینک چوک، قادرپور رواں سمیت شہر کے 22 مختلف مقامات پر رکنیت سازی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں جن میں کارکنان کا جوش عروج پر ہے۔
کپتان کی آمد سے قبل ہی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین کی ملتان آمد پر جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے دو الگ الگ شیڈول جاری کئے گئے تاہم رکنیت سازی کیمپوں میں کارکنان کی گہماگہمی عروج پر ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.