عمران خان کو شیخ رشید کا مشورہ

اوکاڑہ: پاکستانی سیاست میں جمائما کی اہمیت اس وقت بڑھ گئی جب انہو ں نے اپنے سابق شوہر اور تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو عین وقت پر باہر سے اہم دستا ویزات بھجوا کر نا اہلی سے بال بال بچا لیا ۔اس حوالے سے عمران خان بھی اپنی سابقہ اہلیہ کے کافی مشکور دکھائی دیتے ہیں ۔اوکاڑہ میں آج جلسے کے دوران شیخ رشید نے عمران خان سے جمائما کو پاکستانی سیاست میں لانے کا مطالبہ کردیا ۔جلسے کے دوران شیخ رشید اپنا خطاب مکمل کرکے چلے گئے لیکن پھر انہیں کوئی اہم ترین بات یاد آئی اور وہ واپس ڈائس پر آگئے ۔اس کے بعد شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم چاہتی ہے کہ جمائما خان سیاست میں آئیں لہذا اب جمائما کو بھی پاکستانی سیاست میں لا یا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان جمائما کو سیاست میں نہ لائے تو خدا کی قسم !میں خود انہیں راولپنڈی کے جلسے میں لاﺅں گا اور اگر وہ جلسہ میں دس لاکھ لوگوں سے کم کروں تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔اس کے بعد عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ رشید صاحب !پرانی باتیں نہ کریں ،شریف خاندان نے پہلے ہی جمائما کو بہت تنگ کیا ہے جس کی وجہ سے اس نے دستاویزات ڈھونڈ کر بھجوائے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.