Daily Taqat

طاہر القادری کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو فون تحریک قصاص کی حمایت پر عمران خان کا شکریہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے پر عمران خان   تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

طاہر القادری نے تحریک قصاص کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو آگاہ کیا ہے جبکہ عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے لیے حصول انصاف کی ہر کوشش میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے استعفوں کا مطالبہ بالکل جائز اور معقول ہے، تحریک انصاف ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے اصولی مطالبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے بعد قتل عام کے ذمہ دار کو پہچاننا مشکل نہیں جبکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تحریک قصاص کی حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »