چیف جسٹس آف پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی حق تلفی پر توجہ دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں،چیف جسٹس آف پاکستان کومبارکبادپیش کرتاہوں،جنہوں نے تارکین وطن کے ووٹ کی حق تلفی پرتوجہ دی عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن اورنادراکومسئلے کے حل کاحکم دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں،جو سالانہ 20 ارب ڈالرکا زرمبادلہ بھیجتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہمارے بہترین دماغ بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں،چیف جسٹس کا تارکین وطن کے ووٹ کی حق تلفی پر توجہ دینا خوش آئند ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.