Daily Taqat

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

وزارت عظمیٰ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔ وزیراعظم کے لیے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔ قومی اسمبلی کے 17 جولائی کو ہونے والے اجلاس کے دوران قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ عمران خان کا مقابلہ ممکنہ طور پر متحدہ اپوزیشن کے امیدوار شہباز شریف سے ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 18 جولائی کو ایوان صدر میں صدر ممنون حسین وزیراعظم سے حلف لیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »