عمران خان جلد الیکشن کا کہہ کر” چھوٹے صوبوں کا حق مار رہے ہیں۔”

ملتان : مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حلقہ بندی چھوٹے صوبوں کے لئے فائدہ مند ہے ،اس سے بجٹ میں پنجاب کو کم حصہ ملے گا اور چھوٹے صوبوں کو زیادہ حصہ ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جلد الیکشن کرانے کا مطالبہ کر کے چھوٹے صوبوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیو نکہ اگر آج انتخابات کرادئیے جائیں تو چھوٹے صوبوں کا یہ حق ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئین اور جمہوریت کی سمجھ نہیں ہے ،اگر انہیں سمجھ ہوتی تو یہ مطالبہ کبھی نہ کرتے ۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایاز صادق کے خدشات ٹھیک ہیں ،جو صورتحال نظر آرہی ہے اس سے ایسا ہی لگتا ہے کہ سینٹ الیکشن تک موجودہ سیٹ اپ کو جاری نہیں رہنے دیا جائے گا لیکن میرا خیال ہے کہ اسمبلیاں اپنا وقت پورا کریں گیں ،الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا اور سینٹ کی رکاوٹیں بھی ٹوٹ جائیں گی ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ پیپلز پارٹی حلقہ بندیوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے لیکن یہ جمہوری جماعت ہے اس لیے کبھی بھی آئین کو تباہ نہیں ہونے دے گی ،پیپلز پارٹی ایک دو دنوں میں حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیم کو کامیاب کرا دے گی۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں حمایت حاصل نہیں ا ور پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو الگ الگ الیکشن لڑنے پڑیں گے اس لیے دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے سے اتنا نقصان نہیں ہو گا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.