قبائیلیوں کے  پاکستان کیساتھ پیار پر کسی کو شک نہیں ہونا  چاہیئے

اسلام آباد :  سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے فاٹا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ قبائلی علاقے کا مسئلہ بہت اہم ہے۔ قبائیلیوں نے کشیمر میں بہت جانیں قربان کیں ۔ قبائیلیوں کے  پاکستان کیساتھ پیار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان کا نظام فاٹا کے لوگوں کو انصاف نہیں دے سکا انصاف کا نظام ٹھیک طرح چلے تو برائی  جنم نہیں لیتی۔ مزید انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد قبائیلیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا  اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ امریکہ کے کہنے پر قبائیلیوں کے خلاف اپریشن کیا گیا۔  امریکہ کے کہنے پر وزیر ستان میں فوج بھیجی گئی۔  قبائلی علاقوں پر جو تباہی ہوئی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ قبائیلیوں کے اپنے ہی ملک میں شناختی کارڈ  بلاک کر دئیے گئے ۔ ہمیں ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں اس خلا کو پر کرنا چاہیے۔ اور اگر اس خلا کو پر نہ کیا گیا تو دہشتگردی جنم لے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.