پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں جیل میں ڈالتا ہوں ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقل کرنے کی مذمت کرتاہوں،فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ان پر ظلم ڈھائے گئے ،انسداد دہشتگردی  کی عدالت میں پیشی کے بعد عمران خان نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کوٹرمپ کے فیصلے  کے خلاف کھڑاہوناچاہئے،ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کوانسان تصور نہیں کرتے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ 2014 میں پاکستان میں صاف وشفاف انتخابات کیلئے احتجاج کیا گیا،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے ، عمران خان نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ  والے لوگ ہی مقدمہ کر سکتے ہیں،انہوں نےکہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں پرامن شہریوں پر گولیا ں چلائی جائی ہیں 2 خواتین کو منہ پر گولیاں ماری جاتی ہیں نجفی کمیشن رپورٹ میں پولیس کو کوراپ کیا گیا،نجفی رپورٹ میں شہبازشریف کا جھوٹ سامنے آگیا،شہبازشریف اورراناثنااللہ کیخلاف دہشتگردی کاکیس ہوناچاہئے،انہیں فوری مستعفی ہو جانا چاہئے،عابد شیر علی کا والد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کئے ہیں،عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری سڑکوں پرآئے توہم ساتھ ہوں گے،عوام بھی گھروں سے باہرنکلے تاکہ ان کوسزا مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ زاہدحامد نے ایوان میں کہاکہ کوئی ترمیم نہیں ہوئی،پارلیمنٹ کرپٹ شخص کوبچانے کیلئے لگی ہوئی تھی،احسن اقبال معصومانہ انداز میں جھوٹ بولتے ہیں۔
عمران خان کا کہناتھا کہ میراسلطانہ ڈاکو سے موازنہ کیوں کیاجاتا ہے ،میں نے بیرون ملک پیسہ کمایا اور ملک میں لایا جبکہ نوازشریف 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے ،انہوں نے کہا کہ میں پیسہ لوٹنے والوں سے ہاتھ نہیں ملاتا انہیں جیل میں ڈالتا ہوں، چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آصف زرداری نے جس طرح ڈانس کیاانہیں مزیدپرفارمنس دینی چاہئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.