Daily Taqat

عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منع کرنے کے با وجود جلسہ کے لئے پہنچ گئے

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کی دھجیاں اڑا دیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منع کرنے کے با وجود لودھراں میں منعقد پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچ گئے ہیں۔پی ٹی آئی آج لودھراں میں فل سیاسی پاور شو کا مظاہرے کرے گی۔تا ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں عمران خان کو لودھراں جلسے میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم عمران خان کسی بھی نوٹس کو توجہ میں لائے

بغیر جلسے میں پہنچ گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ کسی بھی ایم این اے کو ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے۔یاد رہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین امیدوار ہیں۔اور 12 فروری کو اس حلقے میں ضمنی انتخابات ہے۔الیکشن کمیشن نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ عمران خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں تا ہم عمران خان الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجود جلسہ میں پہنچ گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »