عمران خان کو کٹہرے میں لانے پر قوم نوازشریف کی شکرگزار ہے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ،پی ٹی وی پرحملہ کرنے والا دہشتگردآج عدالت آیا، عمران جیسابھگوڑااوراداروں کوگالیاں دینے والابھی کٹہرے میں کھڑاہوا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان کوکٹہرے میں لانے پرقوم نوازشریف کی شکرگزارہے،مسلم لیگ ن کے صدر نے عدالت پیش ہوکرقانون کی پاسداری کی،مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران صاحب نے اپنے صوبے میں احتساب کمیشن کوتالہ لگارکھاہے،چیئرمین تحریک انصاف اپنے اوراپنی حکومت کے احتساب سے بھاگ نہیں سکتے،انہوں نے کہا کہ ان کااحتساب 2018 میں خیبرپختونخوا کے عوام کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.