Daily Taqat

عمران خان ایک اناڑی سیاستدان ہیں ان کی پارٹی نے خیبر پختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے، حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات  بھی اپنے وقت پر ہوں گے۔

یہ بات انہوں نے جدہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد  کہی اور مزید کہا کہ قوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہیے

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیاکیونکہ ہم نے 2013کے انتخابات میں بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔

عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب ناتجربہ کار سیاست دان ہیں، ان کی پارٹی نےخیبر پختو نخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »