کسی اور کی جنگ پیسے لے کر لڑنا ذلت اور تباہی ہے ،عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کا کہنا ہے کہ عدالت نے گرفتاری کاحکم دیا توگرفتاری دے دوں گا۔

احتساب عدالت کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکہا کہ عدالت نے ڈھائی بجے بلایا ہےدوبارہ آؤں گا۔

ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کوپاکستان کے دشمنوں نےبریف کیا ہے، ٹرمپ کو بریف کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، ٹرمپ کو ماضی کے حقائق کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے، لگتا ہے ٹرمپ کوافغان جنگ کی سمجھ ہی نہیں ہے، امریکی صدرمیں عقل کی کمزوری ہے، وہ ہمارے دشمن کے ایجنڈے پرچل رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی اور کی جنگ جب پیسے لے کر لڑیں گے تو ذلت اور تباہی ہے، امریکا کی جنگ میں ملک میں تباہی بھی ہوئی اور جانوں کا بھی نقصان ہوا، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کےجنگ میں ہمیں حکمران لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا بہت نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں انہیں اقامےپر نکالا، اقامہ ہی تو منی لانڈرنگ کا طریقہ تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.