عمران خان کے ساتھ ٹیلی فون پربات ہوئی:چیئرمین تحریک انصاف کو آئندہ دورے پر ملاقات کی دعوت دی ہے: مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ میری عمران خان کے ساتھ ٹیلی فون پربات ہوئی ہے اور میں نے انہیں آئندہ دورے پر ملاقات کی دعوت دی ہے۔ مصطفی کمال کا کہناتھا کہ امیدہے الیکشن قبل ازوقت ہوں گے اورہم سندھ میں اپناوزیراعلیٰ لانے کی کوشش کریں گے جبکہ سندھ کے لوگوں نے ہمارے نظریئے کوتسلیم کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سندھ اوربلوچستان میں جدوجہد کررہے ہیں اورجو پی ایس پی میں آناچاہے اسے خوش آمدید کہیں گے اب ہمارا ایم کیوایم پاکستان کیساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.