عمران خان ایک مرتبہ پھرشادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں،سنیئرصحافی عمرچیمہ کادعوی

اسلام آباد: سینئر صحافی عمر چیمہ نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک بارپھر خفیہ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور اس بار ان کی دلہن وہ خاتون ہے جن کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایاکرتے تھے۔
عمر چیمہ  نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رواں سال کے آغاز پر یکم جنوری کی شب لاہورمیں شادی کی ، عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کورکمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے خبر کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ مفتی سعید پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن ہیں ، 8جنوری 2015ءکو ریحام خان سے شادی کے موقع پر ان کے نکاح خواں مفتی سعید ہی تھے۔

سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے نکاح کی تقریب ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی کے سیکٹروائی میں دلہن کے قریبی دوست کے گھر میں منعقد ہوئی، یہ پی ٹی آئی رہنماکے بھی قریبی دوست ہیں، دلہن خودبھی گلبرگ 3میں رہائش پذیر ہیں۔ خاتون نے اپنے سرکاری ملازم شوہرسے خلع کیلئے چند ماہ قبل درخواست دائرکی تھی ‘ان کے سابقہ شوہر نے بھی علیحدگی کی تصدیق کردی ہے، ان کے مطابق یہ فیصلہ روحانی وجوہات کی بناءپر کیا گیا تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ ان کہ سابقہ اہلیہ نے عمران خان سے شادی کرلی ہے۔ عمران خان کا اس خاتون سے چند برس قبل روحانی رہنمائی کیلئے رابطہ ہوا تھا جوبالآخرشادی کی صورت میں اختتام پذیرہوا، یہ عمران خان کی تیسری شادی ہے۔
عمران خان نے پہلی شادی 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے کی جو 9 برس بعد 22 جون 2004 کو طلاق پر ختم ہوئی۔ ان کی دوسری شادی ٹی وی اینکر ریحام خان سے ہوئی جو بمشکل ہی 10 ماہ چل پائی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.