عمران خان ذہن بنا چکے ہیں کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ زیادہ مطمئن ہیں ،سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس کا انکشاف

کراچی: سینئر صحافی اور تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاکہ عمران خان کا پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سے ٹیلی فون پر  رابطہ  پاکستان تحریک انصاف کی

انتخابی حکمت عملی میں شامل ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے پارٹی میں اس پر بات چیت جاری تھی کہ الیکشن کے لیے کس کے ساتھ بہتر انداز میں چلا جاسکتا ہے؟۔

مظہر عباس کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے ابھی کسی سے اتحاد کا حتمی فیصلہ نہیں کیا البتہ(پی ایس پی) اور پی ٹی آئی کو بہت سی چیزیں قریب لاسکتی ہیں اور اس بڑی تبدیلی کے امکانات موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیکھنا یہ بھی ہے کہ پی ایس پی کے اندر اس حوالے سے کیا رائے پائی جاتی ہے؟ کراچی کی پی ٹی آئی جس میں علی زیدی اور فیصل واوڈا سرگرم ہیں وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان کا گٹھ جوڑ ہے، اس لیے اب نظر آرہا ہےکہ عمران خان ذہن بنا چکے ہیں کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کے ساتھ زیادہ مطمئن ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.