Daily Taqat

عمران خان ساری زندگی ہنڈی سے پیسہ منگواتے آئے ہیں،مریم اورنگزیب کا الزام

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان ساری زندگی ہنڈی سے پیسہ منگواتے آئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بولتے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اورامپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظارکرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیس میں توسیع مانگی گئی،نوازشریف واحد شخص ہیں جس نے عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا،سپریم کورٹ جب عمران خان کے خلاف فیصلہ دیتی ہے تواحتجاج کرتے ہیں،عمران خان جواب دیں سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات کیوں جمع کرائیں۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ آج تک نیب کے ریفرنسز نامکمل ہیں،عمران خان نے تسلیم کیا کہ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں،چیئرمین پی ٹی آئی جمہوریت کوڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں30ممبرہونے پرچودھری سرور نے 44ووٹ کیسے حاصل کیے،ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی حکومت کو گرایا جاتا ہے،پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو اقامے پر نکالا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »