عمران خان کو گالیاں دینے کی عادت ہوگئی ہے ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ احتساب کا گھٹیا ترین کھیل کھیلاجارہا ہے جس کی وجہ سے شفاف احتساب نہیں ہو سکا ،سپیکرقومی اسمبلی نے قبل ازوقت انتخابات کا خدشہ ظاہرکیا ہے تواس میں بڑاوزن ہے ،ایسی چیزیں چل رہی ہیں تو ا س کا تدارک ہوناچاہئے،  سعد رفیق نے کہا کہ خطرہ ہم سب کوایک دوسرے سے ہے ،عمران خان کو گالیاں دینے کی عادت ہوگئی ہے،عدلیہ سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں،ریمارکس پاس کرتے ہوئے عہدوں کاخیال رکھاجاناچاہئے،انہوں نے کہا کہ معززبنچ یاجج قانون،آئین کے منافی ہوتوبات کریں گے اوریہ آئینی دائرے میں ہے،وفاقی وزیر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیرترین کے معاملے میں جے آئی ٹی بنی نہ مانیٹرنگ جج مقررکئے ،پی ٹی آئی کو کلین چٹ پرسوالات اٹھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تنخواہ لینے کے الزام میں نااہل قراردیاگیا،عمران خان نے تسلیم کیا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان اورشیخ رشید کوکون بتاتاہے کہ احتساب میں کس کی باری ہے ،دونوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا،میں ارب پتی نہیں جو بھی کمایا کئی سال کی محنت سے قانون کے مطابق کمایا،عمران خان بہت پرہیزگار بنتے ہیں عمران خان بتائیں کہ وہ کونسا کاروبار کرتے ہیں اور آمدنی کتنی ہے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان نے یہ نہیں بتایاان کاٹیکس 2لاکھ سے اوپرکیوں نہیں ہوتا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.