Daily Taqat

عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا۔ ان کو کہتا ہوں آؤ دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب، 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے پیچھے محبت بھرا پیغام لے کر کھڑا ہوگا۔ انہوں نے عمران خان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں۔ کرایہ میں دوں گا۔ قاسم باغ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نوا زشریف کا کہنا تھا کہ زندگی میں کافی بارملتان آیا ہوں لیکن لوگوں کا جو سمندر آج دیکھ رہا ہوں وہ میں نے کبھی نہیں دیکھا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ باقی زندگی ملتان والوں کے ساتھ گزار دوں، آج پورا ملتان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ٹھیکیداروں! آؤ دیکھ لو یہ ہے جنوبی پنجاب جو میری محبت میں یہاں کھڑا ہے جبکہ میرے پاس ملتان والوں کی محبت کا کوئی جواب نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج 66 ویں پیشی بھگت کر آرہا ہوں۔ نوازشریف نے آپ سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کیا۔ آج ملک میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ماضی میں 18،18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، دہشتگردی کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور اس کا خاتمہ کیا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خود عمران خان کہتا ہے کہ یہ فیصلہ کمزور فیصلہ ہے، ہم اس فیصلے کو بدل دیں گے، اس طرح کے فیصلے صرف پاکستان میں ہوتے ہیں کسی اورملک میں نہیں، آپ عوام نے اتنے ووٹ دینے ہیں کہ ہم اسمبلی میں جاکراس فیصلے کوبدل دیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »