Daily Taqat

عمران خان اور زرداری مل کر بھی مسلم لیگ ن کو شکست نہیں دے سکتے، شاہد ریاض ستی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے اورپارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہدریاض ستی نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں عمران خان اور زرداری مل کر بھی مسلم لیگ ن کو ہرا نہیں سکیں گے۔ کیونکہ عوام کی عملی خدمت کی سیاست کو فروغ دے کر مسلم لیگ ن نے اپنی عوامی تائید و حمایت میں اضافہ کیا ہے۔ اور نواز شریف آج بھی عوام کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔ انہو ں نے یہ بات کوٹلی ستیاں میں مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ شیر کا انتخابی نشان عملی خدمت کا نشان ہے جس کے ساتھ عوام الناس والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے اور انفراسٹرکچر بنا کر ملک کو حقیقی معنو ں میں ترقی کی راہ پر ڈالا ہے اور عوام سمجھتے ہیں کہ آنے والے ماہ و سال میں بھی مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کو قوموں کی عالمی برادری میں با وقار مقام دلانے اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کی صلاحیت و اہلیت رکھتی ہے اس لئے وہ ووٹ صرف اور صرف مسلم لیگ ن کو ہی دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »