عمران خان اور جہانگیر ترین سیاسی مصروفیات کے باعث عدالت نہیں جائیں گے
کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کا فیصلہ سننے عدالت میں نہیں جائیں گے ۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سیاسی مصروفیات کے باعث کراچی میں ہیں اس لیے وہ عدالت میں نہیں جائیں گے ۔انہوں نے بتا یا کہ فیصلہ سننے کے لیے فواد چودھری سمیت دیگر پارٹی رہنما سپریم کورٹ جائیں گے ۔