عمران خان اور آصف زرداری میں رابطہ کا انکشاف

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطے کا انکشاف  ہوا ہے تاہم بلاول بھٹو کی تنقید کی وجہ سے عمران خان ناراض ہوگئے ہیں۔ عمران خان اور آصف زرداری مال روڈ دھرنے میں اکٹھے شرکت کے حوالے سے نرمی اختیار کرنے پر تیار ہوگئے تھے تاہم بلاول بھٹو کی عمران خان پر تنقید کے بعد معاملات خراب ہوگئے۔عمران خان نے آصف زرداری کیساتھ سٹیج شیئر کرنے سے معذرت کر لی، زرداری اور عمران پارٹی رہنماﺅں کے ذریعے رابطے میں رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.