Daily Taqat

عمران سرکار نے ایک ماہ میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، مولابخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے ترجمان سنیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک ماہ کی حکومت نے عوام چیخیں نکلوا دی ہیں، لوگوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے آتے ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے منی بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی بجٹ کم کر دیا گیا ہے، نواز شریف حکومت نے معیشت تباہ کی، عمران سرکار معیشت کا بیڑا غرق کر دے گی۔

مولابخش چاںڈیو کا کہنا تھا کہ سیلیکٹ سرکار کی کوئی معاشی پالیسی ہے نہ خارجی اور داخلہ پالیسی، ایک ماہ میں حکومت نے پورا زور سویلین مناصب کو بے توقیر کرنے پر لگایا۔ انھوں نے کہا کہ بھینسوں اور گاڑیوں کی نیلامی کا ڈرامہ اور سادگی کی شوبازی سے ملک نہیں چلا کرتے، غریب عوام پر بوجھ ڈال کر کہتے ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا رہا، بتایا جائے گھریلو ہو کہ صنعتی گیس کی قیمت بڑھنے کا بوجھ عوام پر کیسے نہیں پڑے گا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی عوام دشمنی پہلے ماہ میں ہی کھل کر سامنے آچکی ہے، ایک طرف عوام دشمن اقدامات تو دوسری طرف وفاق کو کمزور کرنے کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان کے اعلانات براہ راست وفاق پر وار ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام اور وفاق دشمن اقدامات پر مزاحمت کریں گے۔

یاد رہے وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا، غریب پر بوجھ کم، امراء پر ٹیکس زیادہ نیٹ نان فائلرز کیلئے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ جبکہ حکومت نے نان فائلرز کو پراپرٹی اور گاڑی خریدنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ بڑی گاڑی مہنگی کردی گئی اور مہنگے فونز پر ٹیکس بڑھا دیا گیا۔

حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے بھی مثبت اقدام اٹھایا، برآمدی سیکٹر کے فروغ کیلئے حکومت نے خام مال پر ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، گیس کی مد میں چالیس ارب روپے کی سبسسڈی دی گئی ہے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافہ نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے کیا جائے گا، جبکہ سیگریٹ بھی مہنگے کئے گئے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »