Daily Taqat

ڈاکخانہ کے کلرک کو 11لاکھ82ہزار خورد برد پر 5سال قید ،11لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے جعل سازی سے سرورروڈ ڈاکخانے کی 11لاکھ 84ہزارروپے کی رقم خوردبرد کیس کے مجرم محمد محسن کو 5سال قید اور 11لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج سنٹرل لاہور محمد رفیق نے 12سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس کے ملزم اور سرورروڈ ڈاک خانے کے کلرک محمد محسن کو جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالاسزائیں سنائی ہیں۔فیصلے کے بعد عدالت کے نائب کورٹ راشد محمود نے ملزم کو اپنی حراست میں لے کر جیل بھجوا دیا۔ ملزم کے خلاف بارہ سال قبل مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ملزم پر الزام تھا کہ اس نے سرور روڈ ڈاک خانے میں تعیناتی کے دوران ڈاک خانے کی 11لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کرلی تھی ،چالان عدالت میں آنے کے بعد قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے التوا ءمیں چل رہا تھا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »