سیشن عدالت نےمنشیا ت کیس کے دو مجرموں کو عمر قید ،3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنا دی

لاہور:سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں دو مجرموں کو عمر قید کی اور 3،3لاکھ روپے جرمانے کی سزا ئیں سنا دی ہیں ۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے مذکورہ بالا سزائیں سنائی ہیں۔یونس اور امیتاز کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں منشیات کا مقدمہ درج تھا۔دونوں کے خلاف مارچ 2017 ءمیں منشیات فروشی کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔دونوں مجرم منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دونوں بے قصور ہیں ،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت نے وکلاءکی بحث سننے کے بعد مذکورہ بالا سزائیں سنا دی ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.