ملتان: ملتان میں ڈاکو دن دیہاڑے بینک سے 9 کروڑروپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا واقع ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا۔ جہاں 6 ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر 9 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے،ڈاکوسی سی ٹی وی کیمرہ اورالیکٹرونک ڈیوائس بھی ساتھ لے گئے۔