Daily Taqat

سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس

ادارے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھیں گے

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس میں تمام ایئر پورٹس پر تعینات اداروں کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

اجلاس میں ایف آئی اے، سی اے اے، اے این ایف اور کسٹمز حکام نے شرکت کی، ایئر پورٹس سیکورٹی فورس کو بھی منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ٹاسک دے دیا گیا۔ اجلاس میں ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ادارے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔

مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ انسدادِ منی لانڈرنگ کے لیے اے ایس ایف کو فعال کر دیا گیا، متعلقہ اہلکاروں کو انسدادِ منی لانڈرنگ کورس کے لیے نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نامزد اہلکاروں کو ملکی و غیر ملکی ماہرین انسدادِ منی لانڈرنگ پر تربیت دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملک کو ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے بچانا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب میں حراست میں لے لیا گیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »