Daily Taqat

وزیراعظم کی زیرصدارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کا اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں خزانہ، آئی ٹی اور مواصلات کے وزرا نے شرکت کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے آئی ٹی میں نوجوانوں کی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے انتظامات کریں۔ وزیراعظم نے ای سسٹم کے بجائے پیپر ورک جاری رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری امور کے لئے ای گورننس سسٹم جلد متعارف کرایا جائے۔

اجلاس میں‌ پیپرلیس سسٹم متعارف کرانے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کی ذمہ داری ڈاکٹرعشرت حسین کو سونپی گئی۔ ٹیلی مواصلات میں لائسنس کے تجدیدی عمل کے لئے بھی کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا۔ یہ کمیٹی وزیر خزانہ اسدعمر کی سربراہی میں قائم ہوگی، جب کہ وزیرآئی ٹی ممبر ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »