Daily Taqat

’الفاظ واپس لیتا ہوں، سوری کا ’ایس‘ بھی نہیں کہوں گا‘: رانا ثنااللہ

صوبائی وزیر پنجاب رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی میں خواتین سے متعلق دیئے گئے بیان پر معذرت کرلی، لیکن معافی مانگنے سے انکار کر تے ہوئے کہا کہ سوری کا پہلا حرف ایس بھی نہیں کہوں گا۔

رانا ثنااللہ کے خواتین کے بیان پر پنجاب اسمبلی کے ایوان میں سوری کرنے سے انکار کہتے ہوئے کہا کہ سوری کا پہلا حرف ایس بھی نہیں کہوں گا۔ اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔

تحریک انصاف کے 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء نے خواتین سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے شدید ردعمل دیا تھا جس پر آج نہ نہ کرتے بالآخر صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے خواتین کے بارے میں بولے ہوئے اپنے الفاظ واپس لے لیے مگر سوری بولنے سے انکار کیا ۔

دوسری طرف اپوزیشن کا اصرار تھا کہ رانا ثنااللہ نے معذرت تو کی ہے اپنے الفاظ پر سوری بھی بولیں وہ بھی ایوان میں۔

واضع رہے کہ رانا ثنااللہ کے خواتین کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر پورے ملک میں ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ وزیر اعلی پنجاب اور ترجمان پنجاب حکومت پہلے ہی معذرت کرچکے ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »