Latest news

مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران سینٹر مشاہداللہ اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مابین گرماگرمی

اسلام آباد : مشترکہ پارلیمنٹ کا اجلاس آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری ہے جس دوران مشاہد اللہ خان نے اپنی تقریر کے دوران حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تو فواد چوہدری بھی بیچ میں بول پڑے اور یہاں سے دونوں کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کا آغاز ہو گیا ، مشاہد اللہ نے کہا کہ ” ایک تو ڈبو صاحب بولی جارہے ہیں، میں ان کا کیا کروں، میں انہیں گھر چھوڑ کر آیا تھا یہ پھر ادھر آ گئے ہیں ، میں تو تمہیں گلے سے باندھ کر آیا تھا “ ۔

سینیٹر مشاہد اللہ یہ بات سن کر فواد چوہدری اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور آگ بگولہ ہو گئے ، وفاقی وزیر نے سینیٹر کو اونچی آواز میں زور زور سے تلخ جملے کہے جس پر ایوان میں ہلچل سی مچ گئی جبکہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی معاملے کو ختم کروانے اور فواد چوہدری کو نشست پر بیٹھنے کہ ہدایت کرتے رہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.