Daily Taqat

رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کی مختلف شہروں میں 40 جائیدادوں کا انکشاف

ہائیکورٹ نے ایم پی اے ستار راجپر کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے سے متعلق نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں بینچ کے روبرو رکن سندھ اسمبلی ستار راجپر کے خلاف غیرقانونی اثاثے بنانے پر نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی، نیب نے پیش رفت رپورٹ پیش کر دی.

نیب رپورٹ کے مطابق ستار راجپرکے ایک بینک اکاو¿نٹ میں 15کروڑ روپے کا سراغ لگا لیا، ستار راجپر نے مختلف شہروں میں40سے زاید کمرشل پراپرٹیز بھی بنائیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں، عدالت نے ستار راجپر کے خلاف مزید پیش رفت رپورٹ 5 اپریل کو طلب کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت میں بھی توسیع کردی۔علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے لیاری ایکسپریس وے کے 75 متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے ناظر کو تصدیق کا حکم دے دیا، دو رکنی بینچ کے روبرو لیاری ایکسپریس وے کے75متاثرین کی معاوضے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے ناظر ہائی کورٹ کو متاثرین کی تصدیق کا حکم دے دیا۔

محمد حنیف سمیت دیگر درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے لیاقت آباد کے گھروں کو مسمار کیا گیا، عدالت متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کی ہدایت دے چکی جب کہ 5 سال گزرگئے مگر معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »