Daily Taqat

اپنے پیروں پر کلہاڑی مارنے والے خود کوہمیشہ نقصان سے بچانا چاہتے ہیں تو کام سے پہلے یہ دعا پڑھ لیا کریں

انسان اپنی بے و قوفی کی وجہ سے اپنا نقصان کرتا ہے اور پھر دوسروں کو دوشی ٹھہراتا ہے ۔حالانکہ اسے خود اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔ایسے لوگ فیصلہ کن کام کے وقت اپنے پیروں پر خود کلہاڑی مارلیتے ہیں ۔اسکی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ عین موقع پر ان کی عقل کام چھوڑ دیتی اور کوئی ایسی ناداسنتہ خطا کربیٹھتے ہیں کہ بعد میں انہیں پچھتاوا ہونے لگتا ہے۔ایسے لوگ ہمارے اردگرد موجود رہتے ہیں بلکہ ہم خود بھی ایسے حالات کا شکار ہوجاتے ہیں جب ہمیں اپنے فیصلوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔نقصان سے بچنے کے لئے یہ دعا بہت مجرب ہے۔
اَللّٰہْمَّ اَلہِمنِی رْشدِی وََآعِذنِی مِن شَرِّ نَفسِی
ترجمہ’’اے اللہ، مجھے میری رشد و ہدایت الہام کردے اور مجھے اپنی ہی خرابی سے بچنے کے لیے اپنی پناہ عطا کر‘‘
اس دعا کا ذاکر اپنی جہالت اور جذباتیت سے غلط راہ کا انتخاب نہیں کرے گا اور خود اپنے لئے مصیبتیں کھڑی کرنے سے بچ جائے گا ۔اسے روزانہ ہر نماز کے بعد پڑھتے رہا کریں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »