اگر کسی کو انٹرپول کے ذریعے بلانا ہے تو مشرف کو لاﺅ:مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کا کہناہے کہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلائو جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کا کہنا تھا کہ جس وزیرخزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائراور سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیا ان کے وارنٹ ایشو ہو گئے،لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ ایشو کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کرینگے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.